3 نومبر، 2015، 4:29 PM

چین میں شدید برف باری سے زندگی کا نظام مفلوج

چین میں شدید برف باری سے زندگی کا نظام مفلوج

چین میں شدید برف باری نے زندگی کا نظام مفلوج کردیا۔ شدید برف باری کی وجہ سے ہائی ویز پربھی گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں شدید برف باری نے زندگی کا نظام مفلوج کردیا۔ شدید برف باری کی وجہ سے ہائی ویز پربھی گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ چین کے شمال مغربی صوبے زنجیانگ میں برفباری سے ہر شے سفید ہوگئی ہے۔ ارومچی شہر سمیت مختلف علاقوں میں دس سینٹی میٹر برف پڑی۔ شدید برفباری کے باعث سڑکیں برف سے جم گئیں اور اہم ہائی ویز پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں برفانی طوفان کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

News ID 1859317

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha